بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا اور دعویٰ کیا کہ وہ گھپ اندھیرے کمرے میں، آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر کالی سوئی میں کالا دھاگہ مسلسل پانچ سو بار بھی پروئے تو اس کا نشانہ نہیں چوکے گا۔ بادشاہ کو یہ بات ناممکن لگی، لیکن اس شخص نے گزارش کی کہ اسے آزما کر دیکھ لیا جائے۔ چنانچہ اس شخص نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکڑوں بار کالی سوئی میں کالا دھاگہ پرو کر دکھا دیا۔ بادشاہ اس کی یہ مہارت دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
اگلے دن بادشاہ نے اسے دربار میں طلب کیا اور حکم دیا کہ اس شخص کو دس ہزار اشرفیاں انعام میں دی جائیں۔ وہ شخص انعام لے کر خوشی خوشی واپس جانے ہی لگا تھا کہ بادشاہ نے اسے روکا اور اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اسے زمین پر لٹا کر دس کوڑے مارے جائیں۔
یہ سن کر وہ شخص رو پڑا اور گڑگڑا کر بولا، “بادشاہ سلامت! ابھی تو آپ نے مجھے انعام سے نوازا تھا، اب یہ کیسی سزا؟”
بادشاہ نے جواب دیا، “انعام تجھے اس لیے دیا گیا کہ تو نے ایک حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کیا، اور کوڑے اس لیے لگائے جائیں گے کہ تو نے اپنی زندگی کا اتنا قیمتی وقت اور محنت ایک انتہائی بے مقصد اور فضول کام میں ضائع کر دیے۔”
#منقول
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر کوئی تحریر اچھی لگے تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کریں۔
اگر آپ کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں تو میری پروفائل فالو کرلیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

NZ's Corner