ایک پریشان حال شوہر ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا، “ڈاکٹر صاحب! مجھے لگتا ہے کہ میری بیوی بالکل بہری ہو چکی ہے۔ مجھے کئی بار اپنی بات دہرانا پڑتی ہے،.
. تب کہیں جا کر وہ جواب دیتی ہے۔ بتائیں کیا کروں؟”
ڈاکٹر نے مشورہ دیا، “پہلے اس بات کا یقین کرلو کہ واقعی وہ اونچا سنتی ہے۔ پھر اسے چیک اپ کے لیے یہاں لے آنا۔ تم ایسا کرو، آج گھر جا کر 15 فٹ کے فاصلے سے اپنی بیوی سے کوئی بات کہو اور اس کا ردعمل دیکھو۔ اگر وہ جواب نہ دے تو 10 فٹ کے فاصلے سے وہی بات دہراؤ۔ پھر بھی نہ سنے تو 5 فٹ کی دوری سے کوشش کرو، اور اگر تب بھی جواب نہ ملے تو بالکل پاس جا کر پوچھو۔ اس سے ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ بہرہ پن کی شدت کتنی ہے، اور علاج میں آسانی رہے گی۔”
شوہر گھر آیا تو دیکھا کہ بیوی کچن میں سبزی کاٹ رہی ہے۔ اس نے 15 فٹ کی دوری سے پوچھا، “بیگم، آج کھانے میں کیا پکا رہی ہو؟” بیوی نے کوئی جواب نہ دیا۔
اس نے 10 فٹ کی دوری سے دوبارہ وہی سوال دہرایا، لیکن بیوی بدستور خاموش رہی اور اپنا کام کرتی رہی۔
پریشان ہو کر وہ 5 فٹ کے فاصلے سے بولا، “بیگم، میں پوچھ رہا ہوں، آج کھانے میں کیا ہے؟” لیکن پھر بھی کوئی جواب نہ آیا۔
آخرکار، وہ بالکل قریب، صرف تین انچ کے فاصلے پر جا کر بولا، “بیگم! میں نے پوچھا ہے، آج کیا پکا رہی ہو؟”
بیوی نے سر اٹھایا اور غصے سے جواب دیا، “چوتھی بار بتا رہی ہوں کہ
آلو گوشت، آلو گوشت، آلو گوشت!”
سبق :- کولیسٹرول ،شوگر اور بلڈ پریشر کے ساتھ کان اور آنکھیں بھی چیک کرواتے رہیں
😅😅😅#منقول
