ایک آدمی کا ایک ہاتھ نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتا تھا۔ ایک دن وہ اپنی اس کمی سے اتنا تنگ آ گیا کہ اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور پہاڑ سے کودنے کے لیے پہاڑ پر چڑھ گیا۔
پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر اس نے ایک شخص کو دیکھا جس کے دونوں بازو نہیں تھے، لیکن وہ خوشی سے ناچ رہا تھا۔ یہ دیکھ کر اس نے خود کو ملامت کی۔
“اس شخص کے تو دونوں بازو نہیں ہیں، پھر بھی یہ کتنا خوش ہے، اور میرے پاس ایک ہاتھ تو ہے، پھر بھی میں ناشکری کر رہا ہوں اور اپنی جان لینے جا رہا ہوں۔”
اس نے خودکشی کا ارادہ ترک کر دیا اور اس شخص کے پاس جا کر بولا:
“بھائی! آپ کے دونوں بازو نہیں ہیں، پھر بھی آپ اتنی خوشی سے ناچ رہے ہیں۔ اس خوشی کی وجہ کیا ہے؟”
دوسرے آدمی نے جواب دیا:
“پاگل کے بچے! میں خوشی سے نہیں ناچ رہا… مجھے خارش ہو رہی ہے😂😂😂
