ایک بیوی نے سوچا:
> “آج دیکھتی ھوں، اگر میں اچانک گھر چھوڑ دوں تو میرے شوہر کا کیا حال ھوتا ھے!” 😏
اس نے ایک خط لکھا:
> “میں تُم سے تنگ آ چکی ھوں اور اب میں ہمیشہ کے لیے جا رھی ھوں!” 💔
خط میز پر رکھا…
اور خود خاموشی سے بیڈ کے نیچے جا کر چھپ گئی۔ 😶
کچھ دیر بعد شوہر گھر آیا۔ 🚶
اس نے خط پڑھا…👀
اور اچانک خوشی سے سیٹیاں بجانا شروع کر دیں! 🎶
پھر گانا گاتے ھوئے الماری سے کپڑے نکالے، اور فون ملا کر بولا:
> “جان! مبارک ھو!” 😍
> “آج میری آزادی کا دن ھے!” 🥹
> “میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا!” 😒
> “آخرکار وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی!”
> “بس 10 منٹ میں تم سے ملنے پہنچ رہا ھوں!” 🤩
یہ سن کر بیڈ کے نیچے چھپی بیوی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ 😢
وہ دل ھی دل میں بولی:
> “ہائے! میں نے کس بے وفا انسان سے شادی کر لی!” 💔
پھر اس نے سوچا:
> “ذرا دیکھوں تو سہی، اس نے خط کے پیچھے کیا لکھا ھے؟”
کانپتے ہاتھوں سے اس نے کاغذ پلٹا،
اور وہاں صرف ایک جملہ لکھا تھا:
> “بیوقوف عورت!” 😊😂
> “بیڈ کے نیچے سے تمہارے دونوں پاؤں صاف نظر آ رھے ھیں!”
> “میں دودھ لینے جا رہا ھوں اور ہاں، واپسی پر تمہارے لیے ٹشو بھی لیتا آؤں!” 🥛🤣
سبق: 😄
زندگی میں کبھی کبھی ہم دوسروں کا امتحان لینے نکلتے ھیں اور خود ھی فیل ھو جاتے ھیں!
