ریاضى میں کمزور دو دوست انٹرویو کیلئے تیار بیٹھے تھے،
پہلے کا نمبر آیا تو وه اندر داخل ہُوا….
آفیسر: آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار: میں کھڑکى کھول دُوں گا۔
آفیسر : بہت خُوب، اَب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکى 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 12×90 فٹ ہے اور ٹرین 80 کلومیٹر فى گھنٹہ کى رفتار سے جنوب کى طرف جا رہى ہو اور ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہى ہو تو پُورا ڈبه ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟
امیدوار نے کوشش کى مگر جواب نہ دے سکا اور وه فیل ہو گیا۔
باہر آ کر اُس نے وہ سوال اپنے دوست کو بتایا
اب اس کى بارى آئی۔۔۔
آفیسر : آپ ٹرین میں سفرکر رہے ہوں، اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے ؟
امیدوار : میں اپنا کوٹ اُتار دُوں گا۔۔
آفیسر : پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار : میں اپنی شرٹ اُتار دُوں گا۔😒
آفیسر : (چِڑ😬 کر) پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار : میں اپنی بُنیان اُتار دُوں گا۔😌
آفیسر :(غُصے😠 میں) اگر پھر بھى گرمى لگے تو؟
امیدوار : میں اپنی پینٹ بھی اُتار دوں گا۔😝
آفیسر : (بہت زیادہ غصے😡 میں) اگر پھر بھی گرمی لگے تو؟
امیدوار:
توں بے شک مینوں قتل کر دے میں کھڑکی فیر وی نئیں کھولنی..😅😅😅
