ایک دفعہ ایک جنگل میں آگ لگ گئی کئی جانور پرندے جنگل سے بھاگنے اور اڑنے لگے ایک چھوٹا سا پرندہ اپنی چونچ میں دور سے پانی بھر کر لاتا اور جنگل کی آگ پر پھینکتا ۔ یہ عمل وہ بار بار کرتا کسی سمجھ دار پرندے نے پوچھا کہ بھائی یہ تم کیا کر رہے ہو ؟تمہارے اس قطرے سے یہ آگ بجھنے والی نہیں تم خو د بھی اس میں جل سکتے ہو …………. تو اس چھوٹے سے پرند ے نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری اس کوشش سے آگ نہیں بجھے گی مگرجب تاریخ لکھی جائے گی میرا نام آگ بجھانے والوں میں ہوگا نہ کہ آگ لگانے والوں میں۔
کبھی کبھار آگ بجھانا ہمارے بس میں نہیں ہوتا لیکن خود کو پھونک مار کر آگ بھڑکانے والوں میں شامل نہ کریں۔ ظلم کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں بھلے ہی آپ کی آواز کہیں پہنچ نہ پائے مگر خدا تو شاہد ہو کہ تم گونگے نہیں تھے۔
