ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک اجنبی آدمی آ کر رہنے لگا۔ وہ بہت ذہین تھا، مگر گاؤں والے نہ اسے جانتے تھے اور نہ ہی وہ کسی گاؤں والے سے واقف تھا۔
ایک دن کچھ ایسا ہوا کہ گاؤں کے کسی چور نے اس اجنبی کی سائیکل چوری کر لی۔
وہ آدمی اپنی سائیکل واپس حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اس نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا۔
وہ مسلسل تین دن تک بار بار ایک ہی اعلان کرتا رہا:
“میری سائیکل واپس کر دو، ورنہ وہی کروں گا جو میرے والد صاحب نے کیا تھا!”
بار بار ایک ہی اعلان سن کر چور گھبرا گیا۔ وہ سوچنے لگا کہ نہ جانے اس آدمی کے والد صاحب نے ایسا کیا کیا تھا کہ یہ شخص بھی وہی کرنے کی دھمکی دے رہا ہے!
آخرکار چور نے خوف زدہ ہو کر اس آدمی کی سائیکل واپس کر دی اور ڈرتے ڈرتے پوچھ ہی لیا:
“آپ کے والد صاحب نے آخر کیا کیا تھا؟”
اس آدمی نے بڑے اطمینان سے جواب دیا:
“کچھ نہیں، بس نئی سائیکل لے آئے تھے!” 😂😂😂
منقول
نوٹ: ضروری نہیں کہ ہر کوئی آپ جیسا بدمعاش ہو، کچھ میرے جیسے شریف لوگ بھی ہوتے ہیں


