ایک دن پڑوسیوں کی مرغی شیخ صاحب کے گھر سے گندم کھا گئی تو انہوں نے مرغی کو پکڑا اور ذبح کرکے کھاگئے
اگلے دن پڑوسیوں کو مرغی نا ملی تو انہوں نے شیخ صاحب سے پوچھا
کہ آپ نے ہماری مرغی کہیں دیکھی تھی؟
شیخ نے غصے سے کہا کہ وہ ہمارے گھر کے دانے کھا گئی اس لئے میں اسے ذبح کرکے
👇کھا گیا
پڑوسی بھی غصے سے گویا ہوئے کہ
شیخ صاحب آپ تو انتہائی نامعقول انسان ہیں کہ چند دانے کیا مرغی نے کھا لئے آپ پوری مرغی ہی کھا گئے. حالانکہ چند دن قبل آپکی بلی ہمارا تین کلو دودھ پی گئی تھی تو ہم نے کچھ کہا آپکو
شیخ صاحب جھٹ سے بولے کہ
اگر میری بلی آپ کا دودھ پی گئی
👇تھی تو آپ بھی میری بلی کھا جاتے میں نے کونسا منع کیا آپکو
پڑوسی تلملا کر بولے
شیخ صاحب بلی تو حرام ہوتی ہے
شیخ صاحب گویا ہوئے
تو دوسروں کے دانوں پر پلنے والی آپکی مرغی کونسی حلال تھی. لیکن میں حوصلہ کرکے کھا ہی گیا نا.. جنہوں نے کھانا ہوتا ہے وہ حرام حلال نہیں دیکھتے!! 😂🤣
