وہ 85 سال کا تھا اور ہر جگہ اپنی بیوی کا ہاتھ تھام کر رکھنے پر اصرار کرتا تھا۔
ایک روز میں نے اس سے پوچھا، ’’آپ کی بیوی ہمیشہ دوسری طرف کیوں دیکھتی رہتی ہیں؟‘‘
اس نے جواب دیا، ’’کیونکہ انہیں الزائمر ہے۔‘‘
میں نے مزید پوچھا، ’’اگر آپ کبھی ان کا ہاتھ چھوڑ دیں تو کیا وہ پریشان ہوں گی؟‘‘
وہ بولا، ’’انہیں کچھ یاد نہیں رہتا۔ وہ تو یہ بھی نہیں جانتیں کہ اب میں کون ہوں۔ برسوں سے انہوں نے مجھے پہچانا تک نہیں۔‘‘
یہ سن کر مجھے حیرت ہوئی۔ میں نے کہا، ’’پھر بھی آپ ہر روز ان کا ہاتھ تھامے رکھتے ہیں، جہاں بھی جاتے ہیں انہیں اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں، حالانکہ وہ آپ کو پہچانتی بھی نہیں ہیں۔‘‘
یہ سن کر بزرگ مسکرایا اور میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا:
’’بے شک وہ نہیں جانتیں کہ میں کون ہوں، مگر میں تو جانتا ہوں کہ وہ کون ہیں۔ وہ میرے اچھے اور برے دنوں کی ساتھی ہیں، میری زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ اور میری محبت ہیں۔‘‘
منقول
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

