جگاڑ

جگاڑ

امریکہ کے نئے صدر نے اپنے چند جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دو قابلِ اعتماد جاسوسوں کو پاکستان روانہ کیا گیا۔

دونوں جاسوس پی آئی اے کے طیارے میں پاکستان کا سفر کر رہے تھے کہ اچانک جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے اعلان کیا:

’’خواتین و حضرات! جہاز کے چاروں انجن فیل ہو چکے ہیں، لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔‘‘

جاسوس جیسے ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا:

’’آپ لوگ گھبرائیں نہیں، زمین پر لیٹ جائیں۔ کوئی نہ کوئی جگاڑ لگایا جا رہا ہے۔‘‘

ایئرپورٹ سے جان بچا کر دونوں جاسوس ایک گاڑی میں ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے، لیکن راستے میں گاڑی کا انجن خراب ہوگیا۔ ڈرائیور نے اطمینان سے کہا:

’’صاحب! فکر نہ کریں، کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیں گے۔‘‘

بڑی مشکل سے دونوں جاسوس ہوٹل کی دسویں منزل پر اپنے کمرے تک پہنچے ہی تھے کہ اچانک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی طرف سے اعلان ہوا:

’’پانی کا پریشر آٹھویں منزل تک پہنچ رہا ہے، لیکن آپ فکر نہ کریں، کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیں گے۔‘‘

دونوں امریکی جاسوس اس قدر خوف زدہ ہوئے کہ اگلے ہی روز اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر امریکہ واپس پہنچ گئے اور صدر کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں لکھا تھا:

’’جنابِ صدر! پورا پاکستان جگاڑ پر چل رہا ہے۔ اگر ہم نے کسی طرح اس جگاڑ پر قبضہ کر لیا تو پورے پاکستان پر باآسانی قبضہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘

صدر نے فوراً پاکستانی وزیراعظم کو فون کیا اور پوچھا:

’’آپ لوگ یہ جگاڑ ہمیں کتنے میں فروخت کریں گے؟‘‘

حکومتِ پاکستان کی طرف سے جواب آیا:

’’جناب! ہم آپ کو جگاڑ فروخت نہیں کر سکتے، کیونکہ یہاں تو خود حکمران خاندان نے قطری شہزادے کے خط کا جگاڑ لگایا ہے۔

Leave a Reply

NZ's Corner