ایک قاضی صاحب نے دوسری شادی کر لی، مگر پہلی بیگم کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔
کچھ عرصے بعد بیگم کو شک ہوا کہ میاں صاحب کے تیور بدلے بدلے ہیں۔
پوچھا تو قاضی صاحب نے لاکھ یقین دلایا، مگر بیگم کا شک دور نہ ہوا۔
آخر ایک دن جھگڑا عروج پر پہنچا تو بیگم بولیں:
“اگر آپ کے دل میں چور نہیں تو ابھی قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھائیں کہ میرے علاوہ آپ کی کوئی بیوی نہیں!”
قاضی صاحب بری طرح پھنس گئے۔ حلف سے انکار کیا تو بیگم کا شک یقین میں بدل گیا۔
قاضی صاحب نے موقع کی نزاکت دیکھی اور فوراً گھر سے نکل گئے۔
پوری رات سوچتے رہے کہ اس مصیبت سے کیسے نکلا جائے۔
صبح اپنی دوسری بیگم سے کہا:
“تم میرے جانے کے بعد فوراً میرے گھر آ جانا۔”
قاضی صاحب پہلی بیگم کے گھر پہنچے تو حسبِ توقع پورا خاندان جمع تھا۔
ابھی وہ کل رات کی غیر حاضری کی وضاحت کر ہی رہے تھے کہ چھوٹا بیٹا بولا:
“ابا جان! ایک خاتون اپنے شوہر کے بارے میں مسئلہ پوچھنے آئی ہیں۔”
قاضی صاحب سمجھ گئے کہ دوسری بیگم پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے بیٹے سے کہا:
“ان خاتون کو مہمان خانے میں بٹھا دو۔”
اتنے میں پہلی بیگم نے پھر کہا:
“اب تو قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھائیں!”
قاضی صاحب بولے:
“اچھا، مگر ایک شرط ہے۔ آج کے بعد یہ موضوع دوبارہ زیرِ بحث نہیں آئے گا!”
بیگم نے فوراً ہامی بھر لی۔
قاضی صاحب نے وضو کیا، قرآن کریم ہاتھ میں لیا اور بلند آواز میں بولے:
“اس گھر سے باہر اگر میری کوئی بھی بیوی ہے تو اسے میری طرف سے تین طلاق!”
بیگم نے سکون کا سانس لیا…
اور مہمان خانے میں بیٹھی دوسری بیگم نے سر پکڑ لیا! 🤣


