میری ہیلپر بتا رہی تھی کہ جہاں سے وہ دودھ خریدتی ہے وہاں بھینس کے دودھ کے تین مختلف ریٹ ہیں، 180، 240 اور 280 روپے اس میں کوئی زرافے یا اونٹ کا دودھ شامل نہیں ہے۔۔ یعنی ایک ہی جانور کے دودھ کے تین مختلف ریٹ 🙇
وہ بڑی پریشان تھی کہ باجی، 180 روپے والا دودھ تو بہت زیادہ پانی والا ہوتا ہے۔
میں نے کہا بہن پریشان نہ ہو، 180 اور 280 روپے والے دودھ میں بس اتنا سا فرق ہے کہ
180 خریدنے والے پانی زیادہ پیتے ہیں اور 280 والا خریدنے والے پاؤڈر اور کیمیکل زیادہ پیتے ہیں
خالص دودھ تو دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں ملتا بس اپنی اپنی جیب کے حساب سے پانی اور کیمیکلز کا تناسب خرید رہے ہیں۔ 😅کیونکہ اخر کیمیکل پانی کی طرح ہر جگہ تو موجود نہیں ہوتا نا
سوچ رہی تھی میں کہ کتنے ایماندار ہیں یہ گوالے ورنہ وہ سارے دودھ کو کیمیکل سے گاڑھا کر کے 280 میں بھی بیچ سکتے ہیں لیکن انہوں نے غریبوں کا بھی بھلا سوچا 🫢
جہاں پہ ایسے ایماندار تاجر موجود ہوں اس ملک کو ترقی سے “کون نہیں” روک سکتا
اتنا دودھ تو ان بیچاروں کی بھینسیں بھی انہیں نہیں دیتیں جتنا وہ لوگوں کو دے دیتے ہیں


