ایک شخص کے پاس ایک گدھا تھا،😅😅😅
وہ اس گدھے پر اکثر سواری کرتا تھا۔
یہ شخص ایک روز اس پر جیسے ہی چڑھا،
گدھے نے اس کو زمین پر پٹخ دیا، آدمی کو سخت چوٹ آئی۔
مالک کی چوٹ دیکھ کر گدھا فوراً سٹپٹا گیا اور اس کو دوبارہ اپنی پیٹھ پر بٹھا کر روانہ ہوا،
مالک خاموش رہا کہ دیکھتے ہیں، یہ گدھا کہاں جاتا ہے؟
گدھا اس کو پیٹھ پر بٹھائے ہسپتال لے کر پہنچ گیا۔
اس شخص کے محلے والوں کو جب معلوم ہوا کہ گدھے نے اس کو پیٹھ پر سے گرا دیا تھا اور اس کے بعد اس کو خود ہی اٹھا کر ہسپتال لے گیا۔
تو لوگوں نے اس شخص کو مبارک باد دی کہ تم بڑے خوش نصیب ہو کہ تم کو اتنا اچھا گدھا ملا ہے،
اتنا احساس کرنے والا جو تم کو خود ہی اسپتال لے گیا،
اس شخص نے کہا،
”ہاں گدھا تو بہت اچھا ہے مگر یہ مجھے جہاں لے گیا تھا، وہ جانوروں کا اسپتال تھا۔“


