ایک بار ایک بوڑھا سا گدھا ایک سوکھے ہوئے کنویں میں گر گیا گھنٹوں تک چلاتا رہا روتا رہا اس کے مالک نے سوچا کہ اسے باہر کیسے نکالا جائے پھر اس نے سوچا کہ ویسے بھی یہ تو بوڑھا ہو گیا ہے کسی کام کا نہیں ہے اور مجھے تو کنواں بھی بھرنا ہی ہے چلو اسے یہیں دفنا دیتے ہیں اس نے کچھ مزدور بلائے اور ان سب نے مل کر اس کنویں میں مٹی ڈالنا شروع کر دیا گدھا کافی پریشان ہو رہا تھا چیخ رہا تھا لیکن اس کی کوئی سن نہیں رہا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد وہ بالکل خاموش ہو گیا مالک نے نیچے جھانکا اور جو اس نے دیکھا اس سے وہ حیران رہ گیا جب بھی مٹی اس گدھے کے اوپر گرتی وہ اسے جھاڑ دیتا اور اسی مٹی کے اوپر خود چڑھ جاتا وہی مٹی جس سے اسے دبایا جا رہا تھا اسی کا استعمال کر کے وہ اوپر اٹھتا جا رہا تھا اور دھیرے دھیرے وہ گدھا اسی مٹی کا استعمال کر کے اس کنویں سے باہر آ گیا اور ایسے چلا جیسے کوئی بادشاہ جا رہا ہو تو سبق یہ ہے زندگی تمہارے اوپر بھی مٹی ڈالے گی مشکلات ناکامیاں دل ٹوٹنا نفرت اور بھی بہت کچھ لیکن تمہارے پاس دو راستے ہوں گے یا تو ان کے نیچے دب جاؤ یا پھر ان کا استعمال کرو اور خود کو اوپر اٹھاؤ
میری طرف سے تھوڑی سی بات اس حوالے سے دیکھو جان لوگ جب آپ کو گرانا چاہتے ہیں نا تو وہ نہیں جانتے کہ وہی مٹی آپ کی سیڑھی بن جائے گی جو لوگ آج آپ پر ہنس رہے ہیں کل وہی آپ کو اوپر جاتا دیکھ کر حیران رہ جائیں گے بس ہمت نہیں ہارنی اللہ پر بھروسہ رکھنا ہے اور ہر مشکل کو اپنی طاقت بنا لینا ہے کیونکہ جو گر کر اٹھنا سیکھ لیتا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی


