صرف تین حرف انگریزی 😄

صرف تین حرف انگریزی 😄



شعیب اور روحان نے سوچا کہ شہر جا کر کچھ بڑا کام کریں گے۔
وہاں انہوں نے ایک صاحب کو اپنے کتے سے انگریزی میں بات کرتے دیکھا:

“Come here!”
“Sit down!”
“Go there!”

شعیب حیران ھو کر بولا:

“اوئے روحان! شہر کے کتے بھی انگریزی سمجھتے ھیں اور ھم ابھی تک ‘اوئے’ اور ‘ہٹ جا’ پر ھی چل رھے ھیں! آج سے ھم بھی انگریزی بولیں گے۔”

دونوں نے ایک پرانی ڈکشنری خریدی…
اور پوری ڈکشنری میں سے صرف تین لفظ یاد کیے:

Yes
No
Very Good

اگلے دن راستے میں دیکھا کہ ایک آدمی قتل ھو چکا تھا۔
اتنے میں پولیس آ گئی۔
انسپکٹر نے پوچھا:
“تم دونوں نے قتل کیا ھے؟”

شعیب نے انگریزی جھاڑنے کا موقع غنیمت جانا، سینہ چوڑا کیا اور بولا:

“Yes!” 😏

انسپکٹر غصے میں آگیا:
“کیوں مارا؟ دشمن تھا؟”
روحان نے فوراً دوسرا لفظ استعمال کیا:

“No!” 🙅‍♂️

انسپکٹر حیران رہ گیا۔
بولا:
“واہ! قتل بھی تم نے کیا اور دشمنی بھی نہیں تھی؟ اب دونوں سیدھے جیل چلو!”
یہ سنتے ھی شعیب اور روحان ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر خوشی سے بولے:

“Very Good! Very Good!” 🤣🤣🤣

سبق:
صرف تین انگریزی الفاظ یاد کرنے سے کوئی انگریز نہیں بن جاتا! 😄




Leave a Reply

NZ's Corner