نواب صاحب

نواب صاحب

لکھنؤ کے ایک نواب صاحب کو
کسی نے گدھا کہہ دیا۔۔!!
نواب صاحب کو یہ بہت ناگوار گزرا اور انہوں نے کورٹ میں کیس کر دیا۔۔۔!

جج نے گدھا کہنے والے سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی مان لی۔۔

اور اپنے کہے پر شرمندہ ہوکر معافی مانگ لی۔۔
جج نے نواب صاحب سے کہا نواب صاحب اب تو یہ معافی مانگ رہا ہے آپ کا کیا کہنا ہے۔۔

اس پر نواب صاحب معافی کے لیے تیار ہو گئے۔۔ لیکن ایک شرط رکھی کہ اب کسی بھی نواب کو وہ گدھا نہیں بولے گا۔۔!!

جج نے مجرم کو بری کردیا۔۔۔۔!!

جانے سے پہلے اس آدمی نے جج سے پوچھا:۔۔                              یور آنر، میں نواب صاحب کو تو قطعی گدھا نہیں بولوں گا لیکن ایک بات بتایۓ کہ گدھے کو تو میں نواب صاحب بول سکتا ہوں کہ نہیں؟

جج نے کہا گدھے کو آپ کچھ بھی بولیے، کورٹ کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔۔۔۔!!!

وہ آدمی نواب صاحب کی طرف مُڑا اور بولا۔۔                   اچھا تو “نواب صاحب” مَیں چلتا ہوں.
😂😂😳

Leave a Reply

NZ's Corner