ایک سردار صاحب ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم رہتے تھے۔ ایک دن ان کی بیوی نے مشورہ دیا کہ آپ سوچنے کے لیے بھی ایک ملازم رکھ لیں۔
سردار صاحب کو یہ مشورہ پسند آیا اور انہوں نے فوراً ایک نوکر رکھ لیا۔
پہلے دن نوکر نے پوچھا:
’’صاحب! مجھے کیا کام کرنا ہوگا؟‘‘
سردار صاحب بولے:
’’کچھ نہیں، تم نے بس سوچنا ہے۔‘‘
نوکر نے پوچھا:
’’اور تنخواہ کتنی ملے گی؟‘‘
سردار صاحب نے جواب دیا:
’’پچاس ہزار روپے ماہانہ۔‘‘
نوکر حیران ہو کر بولا:
’’اور آپ کی اپنی تنخواہ کتنی ہے؟‘‘
سردار صاحب نے کہا:
’’تیس ہزار روپے۔‘‘
نوکر نے مزید حیرت سے پوچھا:
’’تو پھر آپ مجھے پچاس ہزار روپے کہاں سے دیں گے؟‘‘
سردار صاحب اطمینان سے بولے:
’’ہاں بھئی! یہی تو تم نے سوچنا ہے!‘‘ 😂😂😂


