ایک ولی کامل پہاڑوں میں نکل گیا۔ پیچھے دیکھا ایک آدمی آ رہا تھا۔
آپ نے پوچھا:
کیا چاہیے؟؟
آدمی نے کہا: غریب ہوں، کچھ عنایت فرمائیں۔
آپ نے پہاڑ کی طرف انگلی اٹھائی، پہاڑ سونے کا ہو گیا۔
آپ چل پڑے۔ دیکھا وہ آدمی پھر پیچھے آ رہا ہے۔ آپ نے پوچھا:
اب کیا چاہیے؟
عرض کیا: تھوڑا ہے۔
آپ نے دوسرے پہاڑ کی طرف انگلی اٹھائی، وہ بھی سونے کا ہو گیا۔
اور اسی طرح تیسری اور پھر چوتھی طرف انگلی اٹھائی۔ چاروں طرف کے پہاڑ سونے کے ہو گئے۔ آپ چل پڑے۔
پیچھے دیکھا وہ آدمی پھر آ رہا تھا۔ آپ نے پوچھا: اب کیا چاہیے؟
😜☝️اُس آدمی نے عرض کیا ۔۔۔۔۔ “انگلی”

