پاکستانی ٹیم ابھی بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے؟ جی ہاں


پاکستان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے بقیہ تمام میچز میں فتح حاصل کرے اور رن ریٹ بہتر بنائے، پھر اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ تمام میچز میں شکست کھا جائے، یا آسٹریلیا اپنے بقیہ 3 میں سے 2 میچز میں شکست سے دوچار ہو، تو اسی صورت میں پاکستان سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

پاکستان کے سامنے اس وقت 2 بڑے چینلج ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے بقیہ تینوں میچز میں ناصرف فتح حاصل کرنا ہو گی، بلکہ ان میچز کو اچھی مارجن سے جیتنا ہو گا، تاکہ پاکستان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے بہتر ہو سکے۔
پاکستان ورلڈکپ 2023 میں اپنا اگلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف منگل 31 اکتوبر کو کولکتہ میں کھیلے گا۔ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں اپنے آخری دو میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 4 نومبر جبکہ انگلینڈ کیخلاف 11 نومبر کو کھیلے گا۔