ڈالر کا علاج بمقابلہ بریانی! 🤣…. ایک مزاحیہ کہانی

ڈالر کا علاج بمقابلہ بریانی! 🤣…. ایک مزاحیہ کہانی

ایک انگریز کو بچپن سے ہی عجیب سا خوف تھا کہ جب بھی وہ سوتا ہے، اس کے بیڈ کے نیچے کوئی نہ کوئی ضرور چھپا ہوتا ہے۔

وقت گزرتا گیا، وہ بڑا ہوگیا، مگر اس کا خوف ختم نہ ہوا۔ آخرکار تنگ آ کر وہ ایک ماہرِ نفسیات کے پاس پہنچا اور بولا:

“ڈاکٹر صاحب! کوئی علاج کریں، ورنہ میں اس خوف سے پاگل ہو جاؤں گا!”

ماہرِ نفسیات نے کہا:
“بالکل علاج ہو سکتا ہے۔ ہفتے میں تین دن میرے پاس آنا ہوگا، ایک سال میں آپ کا مسئلہ گارنٹی کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔”

انگریز نے پوچھا:
“فیس کتنی ہوگی؟”

ڈاکٹر نے کہا:
“200 ڈالر فی وزٹ۔”

انگریز بولا:
“ٹھیک ہے، میں سوچ کر بتاتا ہوں۔”

تقریباً ایک سال بعد ایک تقریب میں دونوں کی ملاقات ہوگئی۔

ماہرِ نفسیات نے حیرت سے پوچھا:
“ارے! تم میرے پاس علاج کے لیے آئے ہی نہیں؟”

انگریز مسکرا کر بولا:
“میرا مسئلہ تو میرے ایک پاکستانی دوست نے صرف ایک پلیٹ بریانی اور ایک بوتل کے بدلے حل کر دیا۔ اور آپ کی فیس کے پیسے بچا کر میں نے ایک گاڑی بھی خرید لی!” 😂

ماہرِ نفسیات حیران ہو کر بولا:
“کیا؟ اس نے ایسا کون سا علاج بتایا؟ مجھے بھی بتاؤ!”

انگریز نے کہا:
“اس نے بس اتنا مشورہ دیا تھا…”

“بیڈ بیچ دو، فرش پر گدا ڈال کر سویا کرو!” 🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner