میں نے کبھی کسی کو اپنے بارے میں مکمل شناسا نہیں ہونے دیا
مجھ سے ملنے والا ہر شخص میرے متعلق الگ نظریات رکھتا ہے
پتہ ہے وجہ کیا؟
میں کھلی کتاب کی طرح نہیں ہوں
کیونکہ میں خود میں کھلتا اور خود میں بند ہوں ،میں کچھ ایسا ہی خود پسند ہوں
مجھے بھید رکھنا پسند ہے
میں انا پسند بھی انتہا کا ہوں
لیکن اگر
کسی رشتے کو ٹوٹنے سے بچانا ہو توجھکنے کے کمال سے بھی آشنا ہوں
مگر جب بار بار جھکنا پڑے تو چپ ہوجاتا ہوں
مکمل شعور نہ سہی مگر
شعور کے #ش سے واقفیت ہوگئا ھوں
میرے دل میں بھی احساسات ہیں میں بھی انسان ہوں
لوگ محبت والے ہوں یا نفرت والے
انھیں دل میں سنبھال کے رکھتا ہوں
میں جھگڑالو بھی بہت زیادہ ہوں
مگر میں ضبط بھی کمال کا رکھتا ہوں
بولتا بھی بہت ہوں،مگر صرف انکے لئے جو مجھے سننا پسند کرتے ہیں
اور خاموش ہونے پر آؤں تو کوئی میری خاموشی کو مات نہیں دے سکتا۔۔