🌿 نیت کی طاقت اور لالچ کا سبق 🌿

🌿 نیت کی طاقت اور لالچ کا سبق 🌿

ایک گاؤں میں ایک نیک آدمی رہتا تھا، جو اللہ تعالی کی بہت عبادت کرتا اور کفر و شرک کو ناپسند کرتا تھا۔ اسی گاؤں میں ایک درخت تھا جس کی پوجا کچھ لوگ کرتے تھے۔

جب یہ آدمی اس بات سے آگاہ ہوا تو وہ بہت غصے میں آیا اور درخت کو کاٹنے نکل پڑا۔ راستے میں اس کی ملاقات ایک انسان کی شکل میں شیطان سے ہوئی۔

شیطان نے کہا:
“ارے میاں! کہاں جا رہے ہو؟”

آدمی نے بتایا کہ وہ درخت کاٹنے جا رہا ہے کیونکہ لوگ اس کی پوجا کرتے ہیں۔

شیطان نے اسے بہکانے کی کوشش کی:
“بھائی! تم تو اس کی پوجا نہیں کرتے، تمہارا کیا نقصان؟ اسے مت کاٹو۔”

لیکن آدمی نے کہا:
“میں ضرور کاٹوں گا!”

لڑائی کے دوران آدمی نے شیطان کو زمین پر پٹخ دیا۔ شیطان بولا:
“تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک بات بتانا چاہتا ہوں۔”

شیطان نے کہا کہ درخت کاٹنے سے تمہیں کچھ فائدہ نہیں، اور روزانہ تمہیں دو دینار دے دوں گا۔ آدمی نے مان لیا۔ صبح کو واقعی اس کے تکیے کے نیچے دو دینار ملے، وہ خوش ہوا۔

لیکن اگلی صبح کچھ نہ ملا تو اس نے دوبارہ غصے میں درخت کاٹنے کا ارادہ کیا۔ اسی راستے میں شیطان دوبارہ ملا اور اس کے گلے پر ہاتھ رکھ دیا۔

شیطان نے کہا:
“پہلی بار تمہارے ارادے میں اللہ کی خوشنودی تھی، اس لیے تم نے مجھے شکست دی۔ آج تمہاری نیت صرف دو دینار کی لالچ کے لیے ہے، اسی لیے آج تمہارا یہ حال ہے۔”

📖 سبق: نیت ہمیشہ صاف رکھو۔ نیک عمل صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے کرو، لالچ اور دنیاوی فائدے کے لیے نہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں ✨

Leave a Reply

NZ's Corner