😂🔥 مائی بشیراں 😂💁‍♂️

😂🔥 مائی بشیراں 😂💁‍♂️

عدالت میں مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ 🙂📢

گواہ کے طور پر قصبے کی سب سے بزرگ خاتون، مائی بشیراں کو بلایا گیا۔ 👵

سرکاری وکیل بڑے اعتماد سے آگے بڑھا اور پوچھا:

“مائی! کیا آپ مجھے جانتی ھیں؟” 😏

مائی نے چشمہ سیدھا کیا، غور سے دیکھا اور بولیں:

“قدوس! میں تمہیں اُس وقت سے جانتی ھوں جب تم ننگے پاؤں گلیوں میں پھرتے تھے۔”

“اور سچ پوچھو تو تم نے ساری زندگی مجھے مایوس ھی کیا ھے!”

“جھوٹ بولتے ھو… وگوں کو استعمال کرتے ھو… بیوی سے جھوٹ بولتے ھو… دوسروں کی برائیاں کرتے ھو… اور خود کو بڑا عقلمند سمجھتے ھو، حالانکہ تمہاری عقل تو چنے کے دانے سے بھی چھوٹی ھے!” 🤣

پورا کمرہ خاموش ھو گیا۔

وکیل کا رنگ اُڑ گیا گیا۔ 😶

شرمندگی سے بچنے کے لیے اس نے فوراً دوسرے وکیل کی طرف اشارہ کیا۔

“اچھا مائی! کیا آپ اِسے جانتی ھیں؟”

مائی ہنس پڑیں۔

“عبدالغفور؟ اسے کون نہیں جانتا!” 😂

“یہ بچپن سے ھی کام چور ھے…”

“جھوٹا، نکما، سست، دوسروں کی کامیابی سے جلنے والا…”

“وکیل ایسا کہ آج تک کوئی ڈھنگ کا مقدمہ نہیں جیتا…”

“اور عورتوں کے معاملے میں بھی خاصا مشہور ھے…” 😁

“ان میں سے ایک تو تُمہاری بیوی بھی ھے!” 🤣🔥

عدالت میں ایسا قہقہہ لگا کہ جج کو بار بار ہتھوڑا بجانا پڑا۔ 😂😂

آخرکار جج نے دونوں وکیلوں کو اپنے پاس بلایا اور آہستہ سے کہا:

“خبردار…!”

“اگر تم دونوں میں سے کسی نے بھی یہ پوچھ لیا کہ ‘مائی! کیا آپ مجھے جانتی ھیں؟’ 😶

تو یاد رکھنا…

میں تم دونوں کو توہینِ عدالت میں ابھی جیل بھیج دوں گا!” 🤣🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner