😂 توپ کا لائسنس 😂💁‍♂️

😂 توپ کا لائسنس 😂💁‍♂️

عدالت میں ایک عجیب مقدمہ زیرِ سماعت تھا۔ ایک دیہاتی نے توپ کے لائسنس کے لیے درخواست دے رکھی تھی۔ خبر پھیلی تو عدالت میں میڈیا اور تماشائیوں کا رش لگ گیا۔ 😳👀

جج نے حیران ھو کر پوچھا:

“تم نے واقعی توپ کے لائسنس کی درخواست دی ھے؟” 😕😯

دیہاتی بولا:

“جی ہاں، پورے ھوش و حواس میں!” 😤💯

جج نے پوچھا:

“آخر توپ کا کیا کرو گے؟ کسی جنگ کی تیاری ھے؟” 🤔🙄

دیہاتی مُسکرایا اور بولا:

“جج صاحب! پچھلے سال میں نے 1 لاکھ روپے کے قرض کی درخواست دی تھی، منظور ھوئے صرف 10 ہزار۔”

“بہن کی شادی کے لیے 100 کلو چینی مانگی، ملی صرف 10 کلو۔”

“سیلاب میں فصل تباہ ھوئی تو 50 ہزار معاوضے کا وعدہ ھوا، اکاؤنٹ میں آئے صرف 5 ہزار۔”

پھر دیہاتی نے ہاتھ جوڑ کر کہا:

“اب سرکاری نظام اچھی طرح سمجھ چکا ھوں!” 😕😒

“اصل میں مُجھے تو بندر بھگانے کے لیے پستول کا لائسنس چاہیے تھا…”

“لیکن ڈر تھا کہ کہیں پستول مانگوں اور غلیل کا لائسنس نہ مل جائے!” 🤣

“اس لیے سیدھا توپ کا لائسنس مانگا ھے تا کہ کم از کم پستول کا لائسنس مِل جائے!” 😂😂😂

Leave a Reply

NZ's Corner