ایک زمانے کی بات ہے۔ ایک آدمی کے پاس ایک خوبصورت کتا تھا، جسے وہ بے حد چاہتا تھا۔ وہ کتے کو اپنے پاس بٹھا کر کھلاتا، سہلاتا اور اس سے باتیں کرتا۔ کتا بھی اپنے مالک کا نہایت فرمانبردار تھا۔ جہاں وہ جاتا، کتا دم ہلاتا اس کے پیچھے پیچھے چلتا اور اس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھل کود کرتا۔

اسی آدمی کے پاس ایک گدھا بھی تھا۔ وہ دن بھر بوجھ ڈھو کر تھک جاتا اور رات کو اکیلا ایک کونے میں بندھا رہتا۔ مالک کبھی اس کی طرف توجہ نہ دیتا۔

ایک دن گدھے نے کھڑکی میں منہ ڈال کر اندر جھانکا۔ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مالک اپنے کتے کو نہ صرف مزے دار کھانا کھلا رہا ہے بلکہ اسے گود میں بٹھا کر پیار بھی کر رہا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر گدھے کے دل میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی۔ اس نے دل ہی دل میں کہا:

“یہ کیسا انصاف ہے؟ میں دن بھر کمر توڑ محنت کرتا ہوں، بوجھ ڈھوتا ہوں، پھر بھی مالک مجھ سے بے اعتنائی برتتا ہے۔ اور یہ کتا! نہ کوئی محنت، نہ کام، بس دم ہلاتا اور اچھل کود کرتا ہے، اور مالک کا لاڈلا بنا پھرتا ہے۔”

گدھے نے سوچا:
“اگر میں بھی کتے کی طرح حرکتیں کروں تو شاید مالک مجھے بھی ویسے ہی چاہنے لگے۔”

یہ سوچ کر گدھا زور زور سے ڈھینچوں ڈھینچوں کرنے لگا۔ دم ہلاتا ہوا تیزی سے مالک کے کمرے میں گھس آیا۔ پھر اس نے آسمان کی طرف منہ اٹھایا، دانت نکالے اور بے تحاشہ دم ہلانے لگا۔ اس کی حرکتوں سے الماری اور میز پر رکھے شیشے اور برتن نیچے گر کر کرچی کرچی ہوگئے۔

گدھا یہیں نہ رکا، وہ اچانک اچھل کر مالک کی گود میں آ بیٹھا۔

مالک اس کی احمقانہ حرکتوں سے گھبرا گیا۔ اسے لگا جیسے گدھا پاگل ہوگیا ہے۔ وہ زور زور سے چلانے لگا۔ شور سن کر ہمسائے بھی دوڑے آئے۔ جب انہوں نے گدھے کی حرکات دیکھیں تو وہ بھی یہی سمجھے کہ گدھا واقعی پاگل ہو گیا ہے۔ چنانچہ سب نے مل کر اسے مار مار کر گھر سے نکال دیا۔

بے چارہ گدھا ہانپتا کانپتا باہر کھڑا سوچنے لگا:
“یہ کیسی ناانصافی ہے؟ میں نے تو وہی کیا جو کتا کرتا ہے، پھر بھی مالک اس سے پیار کرتا ہے اور مجھے مار کر بھگا دیا
اگر کوئی تحریر اچھی لگے تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کریں۔
اگر آپ کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں تو میری پروفائل فالو کرلیں

Leave a Reply

NZ's Corner