منفی منفی پلس

منفی منفی پلس

منحوس جوڑی اور بیچارا مولوی صاحب!😂 ایک مزاحیہ کہانی

ایک آدمی جس کے بارے میں مشہور تھا کہ بہت ہی منحوس ہے، اس کی کی شادی ہوئی،
اگلے ہی دن اُس کی بیوی مر گئی۔ سب لوگوں نے بڑا افسوس کیا اور باتیں بھی کیں۔

خیر تھوڑے دن بعد اُس آدمی کے لیے دوبارہ لڑکی ڈھونڈی جانے لگی تاکہ اسکی دوسری شادی کرا دی جائے، جوان تو تھا ہی، ایک اور جگہ رشتہ طے پا گیا۔ شادی ہوگئی،
اگلے ہی دن دوسری بیوی بھی مر گئی۔

لوگوں حیرت زدہ ہوئے لیکن اسے اتفاق سمجھا اور تھوڑے وقت بعد اس کے لیے نئی لڑکی ڈھونڈی جانے لگی، قسمت تھی کہ اس بار بھی ایک اچھی جگہ اس کا رشتہ طے پا گیا۔
شادی ہوگئی،
لیکن یہ کیا،
اگلے دن یہ بیوی بھی مر گئی۔

اب تو لوگوں کو پکا یقین ہوگیا کہ یہ لازماً اعلیٰ درجے کا منحوس ہے اور چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔ خوب تفتیش کی لیکن معمہ حل نہ ہوا،
البتہ وہ آدمی بالکل چپ چپ رہنے لگا تھا۔

اب جب اس کے لیے چوتھی لڑکی ڈھونڈی جانے لگی تو کوئی راضی ہی نہ ہوتا تھا، کیونکہ وہ آدمی حددرجہ بدنام ہو چکا تھا۔
بڑی مشکل سے ایک بیوہ کے ساتھ اس کا رشتہ ہوا، جس کے ساتھ بالکل یہی والا معاملہ تھا، اس کی بھی تین شادیاں ہو چکی تھیں اور اگلے ہی دن شوہر مر جاتا تھا۔ اسے بھی علاقے کی منحوس ترین عورت سمجھا جاتا تھا۔

اب تو لوگوں کو بڑا تجسس تھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
اللہ اللہ کر کے شادی ہوگئی۔
ساری رات گاؤں والے جاگتے رہے کہ پتا نہیں صبح کون سا نیا چن چڑھے گا، دونوں میں سے کون مرے گا۔
لوگوں کو اگلے دن کا شدت سے انتظار تھا۔

خیر دوسرا دن آیا، پورا گاؤں ان کے گھر کی طرف دوڑا، لیکن اس بار دونوں ہی صحیح سلامت تھے، جیسے منفی منفی پلس ہوتا ہے، بالکل ویسے ہی۔

اتنے میں ایک بچہ دوڑتا ہوا آیا اور بتایا،
“جس مولوی نے نکاح پڑھایا تھا، آج رات وہ مارا گیا۔”

نہ… بندہ مولوی سے پوچھے، جب پتا تھا تو پنگا ہی کیوں لیا؟
اب گاؤں والے بھی اپنی پریشانی لاحق ہو گئی ، کیونکہ انہوں نے بھی تو ولیمے کا کُکڑ کھایا 😂

Leave a Reply

NZ's Corner