مچل اسٹارک ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے خطرناک بولر رہے ہیں۔
ورلڈکپ میں سٹارک:
میچز – 18
وکٹیں – 49
اوسط – 14.8
اسٹرائیک ریٹ – 19.1
اکانومی – 4.6
ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کے پاس سب سے زیادہ 5 وکٹیں 3 مرتبہ لینے کا اعزاز ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پران کے ہی ہم وطن میک گراتھ ہیں جنہوں نے 49 میچوں میں 2 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سٹارک صرف 18 میں 3 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس کی باؤلنگ اوسط سب سے بہترین ہے (کم سے کم 10 میچ کھیلے گئے)
ان کے پاس ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ ہے . وہ اس فہرست میں واحد پلئیر ہیں جن کا اسٹرائیک ریٹ 20 سے کم ہے جبکہ اگلا بہترین 23.5 ہے۔ ورلڈ کپ کے واحد ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں (27) لینے کا ریکارڈ بھی ان ہی کے پاس ہے۔ سٹارک ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ وہ ٹاپ 6 میں واحد بولر ہے جس نے صرف 2 ایڈیشنز اور 20 سے کم میچز کھیلے ہیں جبکہ دیگر فائیو نے 4+ ایڈیشنز اور 30+ میچز کھیلے ہیں۔
ان اعدادوشمار کو دیکھیں تو اسٹارک ورلڈ کپ کا سب سے کامیاب بولر ہے ۔