حضرت سلیمانؑ کے بعد انکے بیٹے رحبعام نے سلطنت کی باگ دوڑ سنبھالی مگر کچھ عرصہ کے بعد یہودیوں کے دس قبیلوں نے بغاوت کر دی مورخین نے اس بغاوت و جرات کی وجہ حضرت سلیمانؑ کی وفات کے بعد شیطان کی طرف سے انکے تخت کے نیچے رکھے جانے والی جادو کی کتابوں کا ان دس قبیلوں کےسرداروں کا لے لینا تھا
بھگڈر میں ان سرداروں نے جو اس وقت حضرت سلیمانؑ کے دربار میں درباری کی حیثیت سے تھے موقع سے فائدہ اٹھایا اور وہ کتابیں اٹھا کے یہ الزام۔لگایا کہ نعوذباللّٰہ سلیمان نبیؑ نہیں بلکہ جادوگر تھے اور ان کتابوں کو اپنے پاس رکھ لیا
بعد میں جب رحبعام بادشاہ بنا تو ان سرداروں نے ان جادو کی کتابوں سے فائدہ اٹھایا اور ایک الگ سلطنت جسے سلطنت اسرائیل یا سامریہ کا نام دیاگیا بنالی رحبعام کے بعد اسکا بیٹا اور حضرت سلیمانؑ کا پوتا ابیہا یا ابیاہ بادشاہ بنا کسی طریقہ سے اس نے ان کتابوں کو حاصل کیا اور ان پہ عمل۔پیرا یہودیوں کو مروا دیا اور ان کتابوں کو تلف کروا دیا
مگر اس دوران خفیہ سازش سے کچھ یہودیوں نے ان کتابوں کے الگ نسخے بنا لیے تھےجس میں ان کتابوں کا بہت کم مواد تھا ان کتابوں کو گریمورس کہا جاتا ہے یہ آج تک یہودیوں کے پاس موجود ہیں۔۔
منقول
