🔥 لالچ کا انجام

🔥 لالچ کا انجام


چار بھائی تھے۔ سب اپنے اپنے گھروں میں خوشی سے رہتے تھے، مگر ایک دن ان کی بیویوں میں آپس میں لڑائی ہو گئی۔ بات اتنی بڑھی کہ بھائی بھی ایک دوسرے سے ناراض ہو گئے۔ ہر ایک کہنے لگا، “قصور تمہاری بیوی کا ہے!”
آخرکار ایک بھائی کو سب نے قصوروار ٹھہرا دیا۔ غصے میں آ کر انہوں نے اس بے چارے بھائی کو بھی مارا، اس کی بیوی کو بھی ڈانٹا، اور یہاں تک کہ اس کا گھر بھی جلا دیا۔ گھر کا سارا سامان اور جانور بھی جل کر راکھ ہو گئے۔
وہ مظلوم بھائی بڑی مشکل سے جان بچا کر نکلا۔ اس نے ایک جلے ہوئے جانور کی کھال اتاری اور اسے ساتھ لے کر چل پڑا۔ چلتے چلتے شام ہو گئی۔ اس نے سوچا، “اب رات کہاں گزاروں؟”
پھر اس نے ایک درخت دیکھا اور فیصلہ کیا کہ اسی کے نیچے رات گزار لے گا۔ اچانک اس نے دیکھا کہ کچھ چور (ایڈمن) وہاں آ رہے ہیں۔ وہ فوراً درخت پر چڑھ گیا اور جانور کی جلی ہوئی کھال بھی ساتھ لے گیا۔
نیچے چور آ کر بیٹھ گئے۔ وہ کہیں سے چوری کر کے آئے تھے اور آپس میں مال تقسیم کر رہے تھے۔ ایک چور بولا،
“دیکھو! بے ایمانی نہ کرنا، ورنہ خدا ناراض ہو جائے گا۔”
یہ سن کر درخت پر بیٹھے بھائی نے ایک ترکیب سوچی۔ اس نے جلی ہوئی کھال زور سے نیچے پھینک دی۔ کھال جلنے کی آواز کے ساتھ گری — “کڑ کڑ کڑ!”
چور سمجھے کوئی آسمانی عذاب نازل ہو گیا ہے۔ سب ڈر کر اپنا مال چھوڑ کر بھاگ گئے۔
وہ بھائی نیچے اترا اور سارا مال سمیٹ کر اپنے گھر واپس آ گیا۔
گھر آ کر اس نے اپنے بیٹے سے کہا،
“بیٹا! چچا کے گھر جا کر ترازو مانگ لاؤ، ہمیں سونا تولنا ہے۔”
بیٹا چچا کے گھر گیا اور کہا،
“چچا جان! ابو جان کہہ رہے ہیں ترازو دے دیں، ہمیں سونا تولنا ہے۔”
چچا حیران رہ گئے کہ اتنا سونا کہاں سے آ گیا؟ انہوں نے پوچھا تو بیٹے نے سادگی سے کہہ دیا،
“ابو نے بھینس کا چھپرا بیچا ہے، اس کے پیسے ہیں۔”
چچا کو لالچ آ گیا۔ انہوں نے بھی اپنے جانور ذبح کر کے ان کی کھالیں اتاریں اور شہر جا کر بیچنے لگے۔ مگر انہیں کھالوں کی بہت کم قیمت ملی، صرف دو سو یا تین سو روپے۔
وہ غصے سے بھر کر گھر لوٹے، مگر تب تک وہ بھائی اپنی بیوی بچوں کو لے کر کہیں اور جا چکا تھا۔
چاروں بھائی سر پکڑ کر رونے لگے اور کہنے لگے،
“ہمیں اپنی لالچ نے برباد کر دیا!”
📖 سبق:
لالچ انسان کو اندھا کر دیتا ہے، اور عقل سے کام لینے والا ہی آخرکار کامیاب ہوتا ہے۔ 😄😅😅

دلچسپ، مزاحیہ اور اصلاحی تحریریں پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو میری پروفائل فالو کریں۔

Leave a Reply

NZ's Corner