بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

کہتے ہیں سقراط بچپن میں صبح جلدی اٹھنے کے عادی نہیں تھے۔
ان کی والدہ کو یہ بات بالکل پسند نہیں تھی، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا انسان بنے۔
ایک دن وہ سقراط کو اپنے استاد کے پاس لے گئیں اور کہا:
“استاد جی! اسے سمجھائیں کہ صبح جلدی اٹھنا کتنا ضروری ہے۔”
استاد مسکرائے اور سقراط سے بولے:
“بیٹا سقراط! میں تمہیں ایک چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں، پھر بتانا کہ اس سے تم نے کیا سیکھا۔”
سقراط نے سر ہلا کر کہا:
“جی استاد جی، سنائیے۔”
استاد نے کہا:
“دو پرندے تھے۔
ایک پرندہ صبح سویرے جاگ جاتا تھا، کیڑے پکڑتا تھا اور اپنے بچوں کو کھلاتا تھا۔
دوسرا پرندہ دیر سے اٹھتا تھا، اس لیے اسے کھانے کو کچھ نہیں ملتا تھا۔”
پھر استاد نے پوچھا:
“بتاؤ سقراط! اس کہانی سے کیا سبق ملا؟”
سقراط نے فوراً مسکرا کر جواب دیا:
“استاد جی! سبق تو یہ ملا کہ جو کیڑے جلدی جاگتے ہیں، وہ پرندوں کا رزق بن جاتے ہیں۔”
#سقراط
#حکمت
#سبق
#دانش
#کہانی
#فکری_باتیں
#زندگی_کے_اسبا ق
#اردو_ادب
#اردو_تحریر
#اردو_اقوال

Leave a Reply

NZ's Corner