بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

جنگل میں 🐯 شیر نے اعلان کیا کہ اب جنگل کا “خزانچی” رکھا جائے گا۔ جو سب سے ہوشیار ہو گا، وہی منتخب ہو گا 😎

🐺 لومڑی نے فوراً اپنا نام دے دیا۔ انٹرویو لینے کی ذمہ داری 🦉 الو کو ملی کیونکہ وہ رات کو جاگتا ہے اور سب کی خبریں رکھتا ہے۔

پہلے دن لومڑی آئی۔ الو نے پوچھا “خزانے کی رکھوالی کیسے کرو گی؟”
لومڑی بولی “جی سر، آنکھیں بند کر کے۔ تاکہ لالچ نہ آئے” 😇

الو نے ایک زور دار چونچ ماری 👋 “جھوٹ کیوں بولتی ہو؟ آنکھیں بند کر کے تو تم خود خزانہ کھا جاؤ گی۔”

اگلے دن لومڑی پھر آئی۔ الو: “چلو بتاؤ، اگر کوئی چوری کرے تو کیا کرو گی؟”
لومڑی: “جی سر، میں شور مچا دوں گی۔”
الو نے پھر چونچ ماری 👋 “جھوٹ۔ تم تو خود چوروں کی سردار ہو۔”

تیسرے دن لومڑی تنگ آ کر 🐯 شیر کے پاس چلی گئی۔ بولی “یہ الو تو ہر جواب پہ مارتا ہے۔”

شیر نے الو کو بلایا۔ سمجھایا “یار ایسے انٹرویو نہیں لیتے۔ اس سے پوچھو کہ خزانے میں کیا رکھو گی؟ اگر کہے سونا، تو کہنا چاندی کیوں نہیں۔ اگر کہے چاندی، تو کہنا سونا کیوں نہیں۔”

یہ بات 🐺 لومڑی نے درخت کے پیچھے سے سن لی 😒

اگلے دن الو نے پوچھا “خزانے میں کیا رکھو گی؟”
لومڑی: “سر سونا بھی، چاندی بھی، ہیرے بھی، سب کچھ۔”

الو نے دو سیکنڈ سوچا، پھر زور سے چونچ ماری 👋
اور بولا: “اچھا یہ بتاؤ، رات کو سوتی کیوں نہیں؟!” 😒✌🏻

😂😂

سبق:
جب سامنے والا گرانے پر آ جائے تو سوال کبھی ختم نہیں ہوتے۔ اور جواب جتنے مرضی دے لو، چونچ پکی ہے!

منقول

Leave a Reply

NZ's Corner