ممتا کا انتقام

ممتا کا انتقام

یہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے گھنے جنگلوں کی ایک سچی کہانی ہے۔
‎محکمہ جنگلات کے خفیہ کیمروں نے ایک ایسا منظر ریکارڈ کیا جس نے دیکھنے والوں کو گنگ کر دیا۔
‎منظر انتہائی دردناک تھا۔ ایک مادہ اورنگوٹان اپنے ننھے، زخمی بچے کو سینے سے لگائے درختوں پر بیٹھی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق، اس بچے پر ایک شیر نے حملہ کیا تھا۔ ماں اسے بچا کر لے تو آئی، لیکن بچہ اس کے بازوؤں میں تیزی سے کمزور پڑ رہا تھا۔
‎وہ بار بار بچے کو دیکھتی۔ وہ منتظر تھی کہ شاید اس کا بچہ کوئی حرکت کرے۔
‎لیکن… بچہ دم توڑ چکا تھا۔
‎کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اس نے اپنے مرے ہوئے بچے کو دیر تک سینے سے لگائے رکھا۔ پھر اسے آہستہ سے جنگل کی زمین پر رکھا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ ریسرچرز کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ منظر تھا۔
‎لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
‎چند گھنٹوں بعد، ایک اور کیمرے نے کچھ ایسا ریکارڈ کیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔
‎وہی مادہ اورنگوٹان اب درختوں پر جا رہی تھی، لیکن اس بار اس کی گود میں ایک “شیر کا بچہ” تھا۔
‎لوگ حیران رہ گئے۔ کیا اس نے انتقام کے لیے شیر کا بچہ چرا لیا تھا؟
‎وائلڈ لائف حکام نے جب جنگل میں چھان بین کی، تو تھوڑے ہی فاصلے پر انہیں ایک بالغ شیر مردہ حالت میں ملا۔ یہ ممکنہ طور پر وہی شیر تھا جس نے اورنگوٹان کے بچے کو مارا تھا۔
‎کہانی کا کلائمیکس یہ تھا کہ اس ممتا کی ماری ماں نے نہ صرف اپنے بچے کے قاتل کو ڈھونڈ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا، بلکہ اس کے بچے کو بھی اٹھا کر لے آئی۔
‎کچھ لوگ اسے انتقام کا نام دیتے ہیں۔ کچھ اسے قدرت کا انصاف مانتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ… دنیا کا کوئی بھی جنگل ہو، ایک “ماں” سے الجھنے کا انجام ہمیشہ بھیانک ہوتا ہے۔

Leave a Reply

NZ's Corner