بلاعنوان 😂

بلاعنوان 😂

کہتے ہیں ایک استاد کے پاس ایک شادی شدہ شاگرد پڑھتا تھا۔ 🙂💁‍♂️

استاد کی دو شادیاں تھیں، شاگرد کی ایک۔

استاد روز فخر سے کہتا:
“ایک شادی میں کیا رکھا ھے؟ اصل مزہ تو دوسری شادی میں ھے!” 😏✌️

آخر شاگرد بھی استاد کی باتوں میں آ گیا اور دوسری شادی کر لی۔ 😄🙄

شادی کی پہلی رات دوستوں میں بیٹھا ذرا دیر سے گھر پہنچا۔

نئی دلہن نے دروازہ ھی نہ کھولا:
“جاؤ! جہاں اتنی دیر بیٹھے تھے وھیں جاؤ!” 😒🙎

بیچارہ پہلی بیوی کے پاس گیا۔

وہاں سے جواب آیا:
“جو نئی دلہن لائے ھو، اسی کے پاس جاؤ!” 😏😒

اب دونوں گھروں سے نکالا ھوا شاگرد سرد رات میں مسجد جا پہنچا۔

اندھیرے میں ایک صف پر کسی کے لیٹے ھونے کا احساس ھوا۔ 😳🤔

شاگرد نے ڈرتے ڈرتے پوچھا:
“کون ھے؟”

آواز آئی:

“اوئے شیدیا… میں تیرا استاد آں!” 😄

شاگرد حیران:
“استاد جی! تسی ایتھے؟”

استاد نے لمبی آہ بھر کر کہا:

“ہاں پُتر…
میں روز رات یہی گزارتا ھوں ٹھنڈ سے ٹھٹھرتا ھوا، اب تُم بھی آؤ کرو گے تو میرا دِل لگا رھے گا 😁🤣🤣

سبق:
ہر مشورہ دینے والا کامیاب نہیں ھوتا، کچھ لوگ صرف اپنے دکھ میں شریک ڈھونڈ رھے ھوتے ھیں! 😄

Leave a Reply

NZ's Corner