🔥😂 بادشاہ اور فقیر کا کاسہ 😆💁‍♂️

🔥😂 بادشاہ اور فقیر کا کاسہ 😆💁‍♂️

ایک فقیر بادشاہ 👑 کے دربار میں حاضر ھوا اور بولا:

“حضور! آپ کی سخاوت کے قصے دور دور تک مشہور ھیں۔” 😊👏

بادشاہ مُسکرایا:

“بالکل درست سنا ھے، مانگو، کیا مانگتے ھو؟”

فقیر نے اپنا کاسہ آگے بڑھایا اور کہا:

“بس حضور! یہ کاسہ بھر دیجیے۔”

بادشاہ نے گلے سے قیمتی ہار اتار کر کاسے میں ڈال دیا،

مگر کاسہ خالی کا خالی! 😳

اس نے اشرفیوں کی بوریاں منگوا کر انڈیل دیں…

مگر کاسہ پھر بھی نہ بھرا! 😲

بادشاہ نے پورا خزانہ کھول دیا…

سونا، چاندی، ہیرے، جواہرات…

سب کچھ کاسے میں ڈال دیا…

لیکن کاسہ پھر بھی خالی ہی نظر آیا! 😱

فقیر مُسکرا رہا تھا اور بادشاہ کا پسینہ نکل رہا تھا۔ 😅

آخرکار بادشاہ نے تاج اتار کر فقیر کے قدموں میں رکھ دیا اور بے بسی سے بولا:

“اے درویش! خدا کے لیے بتاؤ یہ کیسا کاسہ ھے؟”

فقیر زور سے ہنسا اور بولا:

“حضور! یہ کسی بزرگ کا کاسہ نہیں…”

“یہ تو ریاست مانگستان کا کاسہ ھے!” 🤣🤣🤣

“اس میں جتنا بھی ڈال دو، کم ھی لگتا ھے!” 😂

بادشاہ حیران ھو کر بولا:

“پھر تم کون ھو؟” 🤔😕

فقیر نے آہ بھری، کوٹ سیدھا کیا اور کہا:

“میں وزیراعظم ہوں …” 😎

“اور میں مانگنے نہیں آیا…”

بس ایک بار اور آپ کی مدد چاہتا ھوں 😄🤣

سبق:
کچھ کاسے ایسے ھوتے ھیں جو بھرنے کے لیے نہیں بلکہ ہر چند ماہ بعد دوبارہ پیش ھونے کے لیے بنائے جاتے ھیں! 😂😂😂

Leave a Reply

NZ's Corner