بشیر کی کامیابی کا سفر 😊💁‍♂️

بشیر کی کامیابی کا سفر 😊💁‍♂️

ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ ایک گاؤں میں بشیر نام کا ایک لڑکا رہتا تھا۔ بُہت نالائق اور نکھٹو طبیعت کا تھا۔ 😕😴

اس کے اسکول میں استاد اور استانی سب اس سے نالاں رہتے تھے اور ساتھی بھی اس کا مذاق اڑاتے تھے۔

ایک دن بشیر کی ماں اسکول آئیں اور استانی جی سے اپنے بیٹے کی پڑھائی کے بارے میں بات کرنا چاہیں۔ 😶🫣

استانی جی تو پہلے سے ھی بھری بیٹھی تھیں۔ بشیر کی بے وقوفی اور نا لائقی کی داستانیں بغیر کسی لگی لپٹی کے ماں کو سنا دیں اور کہا کہ یہ لڑکا اتنا نالائق ھے کہ اگر اس کا باپ زندہ ھوتا اور بینک کا مالک بھی ھوتا، تب بھی اسے نوکری پر نہیں رکھوا پاتا۔ 😡🙍

بیوہ ماں پر سکتہ طاری ھو گیا۔ وہ بغیر کچھ کہے اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر اسکول سے چلی گئیں۔ نہ صرف اسکول بلکہ پورا گاؤں چھوڑ کر شہر منتقل ھو گئیں۔ 😳🤔

وقت گزرتا گیا، گاؤں بڑھ کر قصبہ بن گیا اور پچیس سال گزر گئے۔ اسکول کی استانی جی کو دل میں شدید درد محسوس ھونے لگا۔ 🤕🥀

ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن درد بڑھتا رہا۔ سب نے مشورہ دیا کہ قریبی بڑے شہر کے اچھے ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کروائی جائے۔ 😃💁‍♂️

سب کے مشورے پر وہ شہر گئیں اور سرجری کروائی۔ آپریشن کامیاب رہا اور انہیں کمرے میں منتقل کیا گیا۔
بیہوشی کی ادویات کے اثر سے جب آنکھ کھلی، تو سامنے ایک خوبصورت نوجوان مُسکراتا نظر آیا۔ 😊👀

وہ اسے پہچاننے کی کوشش کر رھی تھیں کہ یکدم ان کا رنگ نیلا پڑ گیا۔ انگلی سے ڈاکٹر کی طرف اشارہ کر کے کچھ کہنا چاہا، لیکن شاید مصنوعی آکسیجن بند ھو گئی تھی۔ 😰🤔

ڈاکٹر خوفزدہ اور پریشان ھو گیا اور آگے بڑھ کر انہیں سنبھالنے کی کوشش کرنے لگا، لیکن استانی جی لمحوں میں ھی دم توڑ گئیں۔ 💔🥀

ڈاکٹر کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ جب وہ پلٹا، تو دیکھا کہ ہسپتال کے بھنگی بشیر نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر اپنے ویکیوم کلینر کا پلگ لگا دیا تھا۔ 😱🤦‍♂️

اب اگر آپ یہ سوچ رھے تھے کہ وہ خوبصورت ڈاکٹر وھی سادہ اور بے وقوف سا لڑکا، بشیر، تھا جس کی ماں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روتے ھوئے گاؤں چھوڑا اور شہر آ کر ڈاکٹر بنا دیا، تو جاگ جائیں۔ انڈین فلموں کے اثر سے باہر آجائیں۔

Leave a Reply

NZ's Corner