پیر جی کی دعا😂

پیر جی کی دعا😂

ایک پیر صاحب نے بڑی دھوم دھام سے شادی کی۔ 🥳🤗

شادی کے بعد حلوائی حساب لینے آیا تو پیر صاحب نے پوچھا:

“پیسے چاہیے یا دعا؟”

حلوائی بولا:
“حضور! آپ ھمارے خاندانی پیر ھیں، دعا ھی دے دیں۔”

پیر صاحب نے فوراً دعا دی اور حلوائی خوشی خوشی چلا گیا۔ 😇😳

کچھ دیر بعد ایک میراثی آیا۔ 🤡

پیر صاحب نے اس سے بھی پوچھا:
“پیسے چاہیے یا دعا؟” 😊

میراثی بولا:
“حضور! پچاس روپے بھی دے دیں اور پچاس کی دعا بھی کر دیں۔”

پیر صاحب مُسکرائے اور دعا شروع کر دی 🤲

دُعا کرتے گئے…
کرتے گئے…
کرتے گئے…

پورا ایک گھنٹہ گزر گیا! 😳

آخر دُعا ختم ھوئی تو پیر صاحب بولے:

“بھائی! پتا ھی نہیں چلا دُعا اتنی لمبی ھو گئی کہ پانچ سو کی بن گئی۔ چلو اب 50 روپے تُم رکھو اور 450 مُجھے واپس کرو” 😁🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner