ایک افریقی شخص اپنے خاندان کے ساتھ جنگل میں رہتا تھا۔ ایک دن اسے جنگل میں ایک شیشہ ملا۔ اس نے شیشے میں اپنا عکس دیکھا تو اسے گمان ہوا کہ یہ اس کے مرحوم والد کی تصویر ہے۔
وہ شیشہ گھر لے آیا اور روز اسے نکال کر اس سے باتیں کرنے لگا۔
ایک دن اس کی بیوی کو شک ہوا کہ آخر اس کا شوہر روز کس سے باتیں کرتا ہے؟
شوہر کی غیر موجودگی میں اس نے شیشہ نکالا اور اپنا عکس دیکھ کر غصے سے بولی:
“اچھااا! تو یہ ہے وہ کلموہی، جس سے میرا شوہر روز باتیں کرتا ہے!” 😂
پھر وہ شیشہ اٹھا کر اپنی ساس کے پاس لے گئی اور بولی:
“اماں! ذرا دیکھیں تو سہی، آپ کے بیٹے کی محبوبہ کیسی ہے!”
ساس نے شیشے میں دیکھا، پھر ناک چڑھا کر بولی:
“ہائے ہائے! چڑیل کی عمر تو دیکھو، اور کرتوت دیکھو! میرے بیٹے کو بھی یہی ملی تھی؟” 😂🤣


