ایک صاحب فرماتے ھیں:
“میری اچانک دوسری شادی ھو گئی 🙂💃
نہ دوستوں کو بتا سکا، نہ کسی کو خبر ھوئی۔ بس اچانک نکاح ھوا اور رخصتی بھی! 😳🌹
حیرت کی بات یہ تھی کہ پہلی بیوی نے نئی بیوی کو فوراً بہن بنا لیا۔ 😲😊
بچے بھی نئی امی سے لپٹ گئے، والدہ خوش، گھر میں ہر طرف خوشیاں ھی خوشیاں! 🤩🥀
پہلی بیگم نے تو حد ھی کر دی 😱👇
خود ضد کر کے دونوں کو ہنی مون پر ترکی بھیجنے کی تیاری شروع کر دی۔ 🇹🇷😍
کہنے لگیں:
“جیسے آپ مجھے ہنی مون پر لے گئے تھے، ویسے ھی انہیں بھی لے جائیں۔ پیسے کم پڑ جائیں تو بتائیے گا، میری تین لاکھ کی کمیٹی نکلی ھے!” 🤗❤️
رات گیارہ بجے پہلی بیوی نے ھم دونوں کو کمرے میں دھکیلا، دروازہ بند کیا اور بچوں کو بھی شور کرنے سے منع کر دیا۔ 😌💁
صبح حجلۂ عروسی میں ناشتہ پہنچایا اور نئی بیوی کو اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا بنا کر کھلانے لگیں۔ 😊🤌
میں حیران ھو کر سوچنے لگا:
“یا اللہ! لوگ دوسری شادی پر گھر میں جنگ کی باتیں کرتے ھیں لیکن میرے گھر میں تو جنت بنی ھوئی ھے!” 🥹🥀
کل ھم دونوں ہنی مون پر ترکی جا رھے ھیں۔ 🥳💁
بیگم نے یقین دلایا ھے کہ میری غیر موجودگی میں بچوں کی فیس، بجلی کا بل، راشن سب وہ خود سنبھال لیں گی۔ 🥹💯
اور سب سے حیران کن بات تو آخر میں ھوئی 🙂👇
نئی بیوی نے جاتے جاتے کہا:
“آپ فکر نہ کریں، تیسری شادی کے لیے لڑکی میں خود تلاش کروں گی!” 😍❤️
میں نے فوراً آنکھ کھولی 👁️🥀
اور پتا چلا کہ یہ سب صرف خواب تھا! 🤧😂
ناول: “بلی کے خواب میں چھچھڑے” سے اقتباس 🥴🤣


