*شیخ سعدی کی حکایت*
ایک مرتبہ ایک شخص شیخ سعدیؒ کے پاس آیا اور کہنے لگا:
حضرت! میں بہت پریشان ہوں، لوگ میری قدر نہیں کرتے، مجھے عزت نہیں ملتی۔
شیخ سعدیؒ نے مسکرا کر فرمایا:
بیٹا! ایک قیمتی ہیرا لے کر بازار جاؤ اور اس کی قیمت معلوم کر کے آؤ۔
وہ شخص ہیرا لے کر سبزی والے کے پاس گیا، اس نے کہا: میں اس کے بدلے تمہیں دو کلو آلو دے سکتا ہوں۔
پھر وہ لوہار کے پاس گیا، اس نے کہا: یہ لوہے کا ٹکڑا لگتا ہے، میں اس کے بدلے ایک ہتھوڑا دے سکتا ہوں۔
پھر وہ سنار کے پاس گیا۔ سنار نے ہیرا دیکھتے ہی کہا: یہ تو بہت قیمتی ہے، اس کی قیمت میں بھی نہیں لگا سکتا۔
وہ شخص واپس آیا اور سارا حال سنایا۔
شیخ سعدیؒ نے فرمایا:
بیٹا! سمجھ گئے؟ تم بھی اس ہیرے کی طرح ہو۔ تمہاری قدر وہی کرے گا جو تمہاری قیمت جانتا ہو۔ ہر شخص کے سامنے اپنی قیمت لگانے کی کوشش نہ کرو۔
*• سبق:* اپنی قدر ان لوگوں میں مت ڈھونڈو جو تمہاری قدر جانتے ہی نہیں۔


