1912 میں جب ٹائی ٹینک سمندر میں ڈوبا تو اس حادثے میں تقریباً 80 فیصد خواتین زندہ بچ گئیں جبکہ مردوں میں سے صرف 15 فیصد اپنی جان بچا سکے۔
اس جہاز میں دنیا کے امیر ترین، طاقتور اور بااثر مرد سوار تھے۔ دولت تھی، اثر و رسوخ تھا، بڑے بڑے عہدے اور سماجی حیثیت تھی۔
لیکن جب جہاز ڈوبنے لگا تو ان میں سے کسی چیز کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
پہلے خواتین اور بچے
مردوں نے اپنی جانیں داؤ پر لگا کر اس ذمہ داری کو نبھایا تھا۔ انہیں معلوم تھا کہ انہیں اپنی جان دے کر خواتین بچے بچانے ہیں مگر وہ پھر بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
مردوں نے لائف بوٹس میں اپنی جگہ خواتین بچوں کے لیے چھوڑ دی۔ کئی مرد خود پیچھے رہ گئے تاکہ کسی دوسرے کو زندہ بچنے کا موقع مل سکے۔
اور ان میں سے بہت سے کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ لوٹ سکے۔
تاریخ ایسے مردوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے سمجھا کہ اصل طاقت دوسروں پر اپنا رعب جمانے یا انہیں دبانے میں نہیں ہوتی۔
اصل مردانگی تو دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک داؤ پر لگانے کا حوصلہ رکھنے میں ہے۔
اور اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مرد خوف محسوس نہیں کرتے، ان کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں یا انہیں محبت، ہمدردی، سہارا اور قدر دانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بالکل ہوتی ہے، اور اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کسی دوسرے انسان کو ہوتی ہے۔
اس کا مطلب صرف اتنا ہے کہ جب امتحان کی گھڑی آئی تو ان میں سے بہت سے مردوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر اپنی خواتین کو بچانے کا فیصلہ کیا۔
یہ ہے بہادری، یہ ہے غیرت اور یہ ہے مردانگی کی اصل خوبصورتی
ایک اچھے کردار کا مرد صحیح کام کرنے کے لیے کسی کے کہنے یا یاد دلانے کا انتظار نہیں کرتا، وہ خود اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اسے نبھاتا ہے۔
لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے جو مرد دوسروں کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو اس کی قدر کرنے کے لیے اس کی قربانی یا موت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
مردوں کی قدر اس وقت بھی کیجیے جب وہ آپ کے درمیان موجود ہوں، جب وہ ذمہ داریاں اٹھا رہے ہوں، اپنے پیاروں کے لیے محنت کر رہے ہوں اور خاموشی سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہوں۔


