بلاعنوان 😂

بلاعنوان 😂

ایک جہاز بغیر اجازت اچانک ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ 😲💁‍♂️
سکیورٹی والے 🧑‍✈️ دوڑتے ھوئے آئے 🏃 اور بولے:

“او بھائی! آپ کون ھیں اور کہاں سے ٹپک پڑے؟” 🧐🤔

پائلٹ معصوم سا منہ بنا کر بولا:

“حضور! میں پڑوسی ملک سے آیا ھوں، فیول ختم ھو گیا تھا، مجبوری میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ھے۔” ✈️😅

حکام نے رات بھر پوچھ گچھ کی، چائے پلائی، سخت وارننگ دی کہ دوبارہ آئے تو سیدھا اندر کر دیں گے، پھر فیول بھروا کر رخصت کر دیا۔ سب نے سُکھ کا سانس لیا چلو قصہ ختم ھوا۔ 😌

لیکن اگلے دن ٹھیک اسی وقت وھی جہاز پھر آ دھمکا! 😕

اس بار جہاز خالی تھا، صرف ایک خاتون بیٹھی تھیں۔ افسر دھاڑ کر بولا:

“کل منع کیا تھا نا! پھر کیوں آئے ھو؟” 😡

پائلٹ ہاتھ جوڑ کر بولا:

“سر جی، جو کرنا ھے بعد میں کر لیجئے گا پہلے اس خاتون کو بتا دیں کہ کل میں کہاں تھا، یہ میری بیوی ھے۔” 🤕🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner