بلاعنوان۔۔۔۔😊!

بلاعنوان۔۔۔۔😊!

ایک دفعہ کا ذکر ہے جمعہ کا دن تھا خطیب صاحب ذرا لیٹ ہو گئے تو ایک دیوانہ ممبر پر خطبہ دینے پہنچ گیا۔
لوگوں نے اسے نیچے اتارنے کی کوشش کی مگر ایک ذمہ دار شخص نے انہیں منع کر دیا۔
مجنون ممبر پرچڑھا اور خطبہ دینے لگا:
“تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے سب کو دو (ماں اور باپ) سے پیدا کیا اور دو (جنسوں مرد و عورت) میں تقسیم کیا۔ پھر ان میں سے کچھ کو مالدار بنایا تاکہ خدا کا شکر بجا لائیں اور کچھ کو فقیر چھوڑا تاکہ صبر کریں،
مگر نہ تو امیر لوگ شکر کرتے نظر آتے ہیں اور نہ ہی فقیر صبر کرتے دکھائی دیتے ہیں،
سب پر خدا کی لعنت ہو…
نماز جمعہ کے لیے صفیں سیدھی کر لو منافقو…!

منقول

دیوانہ انجانے میں ایسی بات کر گیا کہ روح تک جھنجھوڑ کر رکھ گیا۔ ہم ہیں وہ مسلمان جو بات تو اللہ پر ایمان اور یقین کی کرتے ہیں لیکن جب بات صبر شکر کی آتی ہے تو نہ ایمان قائم رہتا ہے اور نہ ہی یقین کامل رہتا ہے۔ ہزار نعمتوں پر شکر تو نہیں کرتے لیکن ایک آزمائش آئے تو خدا سے شکوے کرنے لگتے ہیں، کم از کم اتنا ضرور کہتے پھرتے ہیں، میری تو قسمت ہی خراب ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

NZ's Corner