بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

لہجوں کی پہچان 💥

ایک درویش جنگل میں ایک درخت کے سائے تلے بیٹھا تھا۔
ایک شکاری آیا اور غصے میں بولا،
“کیا یہاں سے کوئی ہرن گزرا ہے؟”

درویش نے کہا:
“جو آنکھ دیکھتی ہے وہ نہیں بولتی، اور جو زبان بولتی ہے وہ نہیں دیکھتی۔”

شکاری اس گہرے مطلب کو نہ سمجھ سکا اور چلا گیا۔

تھوڑی دیر بعد ایک بادشاہ آیا اور نرمی سے وہی سوال دہرایا۔
درویش نے کہا:
“عالی جاہ، آپ کا ہرن اس طرف گیا ہے۔”

بادشاہ کے جانے کے بعد شاگرد نے پوچھا:
“استاد، آپ نے شکاری کو نہیں بتایا، بادشاہ کو کیوں بتایا؟”

درویش مسکرا کر بولا:
“لہجے بتاتے ہیں کہ کس کو راستہ دکھانا ہے اور کس کو نہیں۔”

💡 آج کے دور میں خاموشی اور شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
اس لیے، لہجے کا انتخاب سامنے والے کے رویے کو دیکھ کر کرنا ہی عقل مندی ہے۔

منقول

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں 👍

Leave a Reply

NZ's Corner