ایک لڑکا رشتہ دیکھنے گیا…
بڑا تیار ہو کر گیا…
لڑکی والوں نے پوچھا:
“بیٹا کیا کرتے ہو؟”
لڑکا بولا:
“جی… سیلف میڈ ہوں!”
ابو نے فوراً کھانسی ماری…
لڑکی کے ابو بولے:
“ماشاءاللہ… کیا بزنس ہے؟”
لڑکا تھوڑا ہچکچایا…
پھر بولا:
“جی… آن لائن کام کرتا ہوں…”
سب متاثر ہو گئے…
چائے آئی… سموسے آئے…
لڑکی کی امی نے پیار سے پوچھا:
“بیٹا انکم کتنی ہے؟”
لڑکا مسکرایا:
“جی… کبھی 500… کبھی 1000…”
ابو نے فوراً کہا:
“روپے نہیں… لائکس کی بات کر رہا ہے!”
پورا کمرہ خاموش…
لڑکی نے آہستہ سے پوچھا:
“تو خرچہ کیسے چلتا ہے؟”
لڑکا بولا:
“جی… ابو چلا رہے ہیں… میں تو برانڈ بنا رہا ہوں!” 😂
#منقول
