کرکٹ میچ چل رھا تھا😅😅😅
شوہر انہماک سے ٹیلی وژن دیکھ رھا تھا۔۔۔۔
بیگم:
¶ یہ کون ہے؟”
شوہر:
” ڈیرن سیمی “
بیگم:
¶ اتنا کوجا کیوں لیا, کوئی ڈھنگ کی شکل والا بندہ نہیں ملا انہیں؟”
شوہر:
” کرکٹ کھلانی تھی رشتہ نہیں دینا تھا “
بیگم:
¶ ارے واہ، ایک منٹ میں دوسری وکٹ بھی لے لی، وہ بھی اسی انداز میں”
شوہر:
” ایکشن ریپلے ہے”
بیگم:
¶ لگتا ہے آج پاکستان جیت جائے گا، جیتا تو کھیر کھلاؤں گی آپ کو”
شوہر:
” میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے “
بیگم:
¶ یہ اب ایمپائر نے ہیلی کاپٹر کیوں منگوا لیا ہے، کیا کسی کھلاڑی کو ہسپتال لے جانا ہے؟”
شوہر:
” فری ہٹ کا اشارہ ہے”
بیگم:
¶ اوہ اچھا فری ہٹ، مطلب تماشائیوں نے ٹکٹ نہیں خریدے، مفتے میں؟
اور یہ اب ایمپائر Hi کسے بول رہا ہے؟”
شوہر:
” یہ Bye کا اشارہ ہے”
بیگم:
¶ میچ ختم ہو گیا؟”
شوہر:
“نہیں”
بیگم:
¶ کتنے رنز چاہیئے میچ جیتنے کے لیے؟”
شوہر:
” ہممم۔۔۔ 25 گیندوں پر 50″
بیگم:
¶ ارے یہ تو بہت آسان ہے۔ ہر گیند پہ صرف دو رنز ہی تو بنانے ہیں”
شوہر نے ٹی وی بند کیا، ریموٹ پٹخا، بے بسی سے صوفے کی پشت پہ سر رکھ کر آنکھیں بند کر لیں۔ خاتون خانہ نے ریموٹ اٹھایا، ٹی وی آن کر کے اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنے لگیں۔
شوہر۔۔۔۔۔۔۔
¶ یہ ڈرامے بنانے والے ایک ہی منظر دس کیمروں سے کیوں دکھاتے ہیں۔ بات تو پہلے ہی منظر سے سمجھ آجاتی ہے”
بیگم۔۔۔
” حرام ہے جو کبھی چین سے ڈرامہ دیکھنے دیا ہو۔ سمجھ نہیں آرہا تو انسان چپ کر کے بھی بیٹھ سکتا ہے۔ ضروری ہے اوٹ پٹانگ سوالات کر کے اگلے کو ڈسٹرب کیا جائے, آپ میچ دیکھ رھے تھے، میں نے تو کچھ نہیں کہا آپ کو”
😅😅😅😅
منقول
