دال کا عذاب — 😂

دال کا عذاب — 😂



ایک کنجوس شوہر تھا، اتنا کنجوس کہ صبح، دوپہر اور شام ہر وقت دال ہی کھاتا تھا۔ حتیٰ کہ خوابوں میں بھی دال کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا تھا۔

بیوی کئی بار کہتی، “کبھی گوشت بھی کھا لیا کریں!”

مگر شوہر فوراً دال کے فوائد گنوانا شروع کر دیتا۔

آخر تنگ آ کر بیوی نے اپنے بھائیوں کو ساری کہانی سنائی۔ بھائیوں نے مل کر ایک منصوبہ بنایا۔

ایک رات شوہر کو نیند کی دوا دے کر سلایا، کفن پہنایا اور ایک اندھیرے کمرے میں لٹا دیا۔

جب شوہر کی آنکھ کھلی تو دو بھائی منکر نکیر کا روپ دھار کر سامنے آ گئے۔

سوالات شروع ہوئے:

“تیرا رب کون ہے؟”

“اللہ!”

“تیرا دین کیا ہے؟”

“اسلام!”

“تیرے نبی کون ہیں؟”

“حضرت محمد ﷺ!”

پھر آخری سوال ہوا:

“دنیا میں کیا کھاتا تھا؟”

شوہر نے فخر سے جواب دیا:

“دال! صرف دال!”

یہ سنتے ہی دونوں بھائی چلّائے:

“پکڑ لو اسے! اللہ نے اتنی نعمتیں دیں اور یہ ساری زندگی صرف دال کھاتا رہا!”

پھر ایسی خوب دھلائی ہوئی کہ بیچارہ بے ہوش ہو گیا۔

جب ہوش آیا تو خود کو اپنے گھر میں پایا۔

بیوی پاس آئی اور بولی:

“اچھا، اب میں دال گرم کر کے لاتی ہوں!”

یہ سنتے ہی شوہر چیخ اٹھا:

“نہیں! خدا کے لیے نہیں! آج گوشت پکے گا!”

بیوی نے حیران ہو کر پوچھا:

“کیوں؟ دال سے کیا مسئلہ ہو گیا؟”

شوہر بولا:

“دال کا عذاب بہت سخت ہے، آج تو گوشت ہی کھاؤں گا!”
😂

Leave a Reply

NZ's Corner