ایک جن نے ایک پاکستانی 🤠 سے سودا کیا۔ 😄🤝
بولا: “کھیت اور بیج میرے، محنت تُمہاری، فصل آدھی آدھی!” 😃💁
پاکستانی مان گیا۔ 😊🤝
جن نے شرط رکھی:
“پہلی فصل میں اوپر والا حصہ میرا!”
پاکستانی نے کہا: “جی، ضرور!” 😏💯
🌱 اس نے آلو لگا دیے۔
فصل آئی تو جن کو ملیں سُوکھی پتیاں اور ڈنڈیاں! 🍂
اور پاکستانی… بوریاں بھر بھر کر آلو گھر لے گیا۔ 🥔😂
—
جن غصے میں بولا:
“اگلی بار نیچے والا حصہ میرا ھو گا!” 😤🤟
پاکستانی مُسکرایا: “جیسا حکم!” 😊💯
اس بار اس نے گندم بو دی۔ 🌾😁
فصل تیار ھوئی 😋💁
جن کے حصے میں آئیں جڑیں! 😑🥀
اور پاکستانی گندم سمیٹ کر چل دیا۔ 😎✨
—
اب جن کا پارہ ہائی ھو گیا۔ 😤😡
کہنے لگا:
“اب اوپر بھی میرا، نیچے بھی میرا اور درمیان تمہارا!”
پاکستانی نے کہا:
“بُہت اچھا!” 😁🙄
اس بار اس نے مکئی لگا دی۔ 🌽🤓
فصل تیار ھوئی 😋💁
جن کو اوپر کے پتے، نیچے کی جڑیں 🤣🥀
اور پاکستانی سارے رسیلے بھٹے اٹھا کر ہنستا ھوا چل دیا۔ 😂🌽
—
🤦♂️ جن نے آسمان کی طرف دیکھا اور بولا:
“یا اللہ! آج کے بعد کبھی بھی کسی پاکستانی کے ساتھ تجارت نہیں کروں گا!” 🤕😂😂
