کالی مرچیں … 😂

کالی مرچیں … 😂


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کچھ مصری مزدور اور ایک انڈین شخص فلیٹ میں ساتھ رہتے تھے۔
مصری باہم مل کر ہانڈی روٹی ساتھ پکاتے اور ساتھ کھاتے۔
جبکہ انڈین اپنا کھانا الگ سے پکاتا اور کھاتا تھا۔

ایک دن انڈین شخص چھٹی پر انڈیا چلا گیا۔ اِدھر مصریوں کو سالن میں ڈالنے والے مصالحہ جات کی ضرورت پڑ گئی۔ مصریوں نے انڈین شخص کے مصالحہ جات پر ہاتھ صاف کرنا، بازار جانے کی نسبت بہتر سمجھا۔

چند ماہ بعد انڈین واپس آیا، مصریوں سے ملا اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔
کچھ دیر بعد وہ گھبرایا ہوا، پریشان حال اپنے کمرے سے نکلا،
مصریوں نے پوچھا، ”کیا ہوا؟“

انڈین نے روتے ہوئے کہا،
“میں کمرے میں گیا تو وہاں میرے ابا کمرے سے غائب ہیں؟”

مصری حیرانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور بیک زبان پوچھا،
”تم تو کہتے تھے تمہارا ابا کئی سال پہلے فوت ہوگیا تھا؟“

انڈین کہنے لگا،
”ابا تو کئی سال پہلے فوت ہو گیا تھا، ہم نے اس کی ارتھی بھی جلائی تھی، ابا کے شریر اور ہڈیوں کی تھوڑی سی راکھ میں ایک برتن میں اپنے ساتھ لے آیا تھا اور مصالحہ جات والے ڈبوں کے ساتھ رکھی تھی، وہ راکھ غائب ہے۔“

مصری پھٹی نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھ رہے تھے کہ
”اس کا مطلب وہ کالی مرچیں نہیں تھیں؟“

Leave a Reply

NZ's Corner