ایک ہرئ بھری اور خوبصورت چراگاہ میں بہت سے جانور رہتے تھے وہ سب آپس میں مل جل کر رہتے ۔ ایک دن سب جانور اکھٹے ہوے اور وہ اپنے چراگاہ کے لیے بہت فکر مند تھے کیونکہ گرمی اور بہار کے موسم میں ہر طرف خوب ہری بھری گھاس ہوتی لیکن سردی اور بارش کے موسم میں ہر طرف پانی ہی پانی ہو جاتا جس کی وجہ جانوروں کھانے کے لیے کچھ بھی نا ملتا ۔ وہ بہت پریشان رہتے ۔ خرگوش ہمیشہ اپنے لیے ہر قسم کی سبزیاں اگاتا اور اپنے گھر میں جمع کر لیتا تاکہ بارش کے موسم میں وہ آرام سے وقت گزار سکے ۔ خرگوش نے سب جانوروں سے کہا کہ ہمیں اپنے لیے مظبوط گھر بنانے تا کہ ہم سردی کے موسم میں اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں ۔ سب جانوروں نے خرگوش کی بات مان لی اور بکری نے ہنس کر خرگوش کا مذاق اڑایا ۔ سب جانوروں نے اپنے لیے گھر بناے اور ان بہت کھانا جمع کر لیا۔ تاکہ سردی کے موسم میں اپنے گھروں میں سکون سے رہ سکیں۔ وقت گزرتا گیا ۔ سردیوں کا موسم آیا ۔ ایک دن بہت تیز بارش شروع ہوگیی ہر طرف پانی ہی پانی اور بہت زیادہ سردی شروع ہوگیی ۔ سب جانور اپنے مظبوط گھروں میں چھپ گیے اور سردی سے بھی بچ گیے ۔ انھوں نے پہلے سے ہی ا پنے گھروں میں کھانا جمع کر رکھا تھا ۔ لیکن بکری جس نے اپنے لیے گھر نہیں بنایا وہ بارش میں بھیگتی رہی اور اسے بارش اور سردی سے بچنے کے لیے کویی جگہ نہیں اور نا ہی زمین پر گھاس تھی تاکہ وہ اپنا پیٹ بھر سکے ۔ وہ ہرن قے پاس گیی اور ہرن سے کہا مجھے کچھ کھانے کو دے دو اور بارش سے بچنے کے لیے اپنے گھر جگہ دے دو لیکن ہرن نے انکار کر دیا ۔ بکری طوطے پاس پاس گیی ۔ لیکن طوطے نے بھی اسے کھانا دینے انکار کر دیا ۔ بکری بہت پریشان تھی ۔ وہ خرگوش کے پاس گیی ۔ خرگوش نے دروازہ کھولا ۔ بکری نے خرگوش سے مجھے کچھ کھانا اور رہنے کے لیے اپنے گھر میں جگہ دے دو ۔ خرگوش کے دل میں بکری کے لیے رحم آگیا ۔ اس نے شدید بارش اور سردی سے بچنے کے لیے بکری کو رہنے کے لیے اپنے گھر میں جگہ دے دی ۔ خرگوش نے پہلے سے ہی بہت سا مزیدار سبزیاں اور مزے مزے کے پھل اور گھاس اپنے گھر میں جمع کر رکھی تھی ۔ خرگوش نے بکری کو مزے مزے سبزیاں اور پھل کھانے کیے دیے ۔ بکری پھل اور سبزیاں کھا کر بہت خوش ہوئ اس نے خرگوش کا شکریہ ادا کیا ۔ اور خرگوش سے کہا میں اس دن تمھاری بات نہیں اور تمھارا مزاق اڑایا جس کی مجھے اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ أج سے میں اپنے لیے گھر بناوں گی اور اس میں کھانا جمع رکھؤ گی ۔ بارش ختم ہویی اور دھوپ نکل آی سب جانور اکھٹے ہوے تو انھوں نے سب نے مل کر فیصلہ کیا ۔ کہ اب ہم سب مل اپنے لیے کھانا جمع کرنے کے لیے بہت بڑا گودام بناییں گے اور محنت کر کے اس مین بہت سا کھانا جمع رکھیں گے تاکہ سردی اور بارش کے موسم سب آسانی کھانا حاصل ہو سکے ۔ سب جانوروں نے مل کر لکڑی کا ایک خوبصورت گودام بنایا اور اس میں بہت سا کھانا جمع کیا ۔
اس کہا نی سے ہم نے یہ سیکھا ہمیشہ اپنے آنے والے وقت کے لیے محنت کرنی چاہیے ۔
