ایک بادشاہ کے دربار میں🍁
ایک گانا گانے والا آیا اس نے اتنا اچھا گانا گایا کہ بادشاہ نے خوش ہو کر اپنے وزیر سے کہا اتنا اچھا گا رہا ہے اس کو ہیرے دے دو ، گانا گانے والا اور گانے لگا بادشاہ نے خوش ہو کر اعلان کیا اس کو موتی دے دو ، گانے والا اور سُر لگانے لگا بادشاہ نے کہا اس کو اشرفیاں دے دو ، 🍁
اشرفیوں کا سُن کر وہ اور اچھا گانے لگا بادشا ہ نے کہا اس کو جاگیر دے دو ، بادشاہ نے خوش ہو کر سونے چاندی سب کا اعلان کر دیا ، وہ خوش ہو کر گاتا گیا گاتا گیا ، گانا ختم ہوا اپنے گھر واپس گیا اور بیوی سے کہنے لگا بادشاہ نے آج میرے گانے کی صلاحیت اور قابلیت کی بنا پر خوش ہو کر سونا چاندی اور جاگیر دینے کا اعلان کیا ہے ، 🍁
بیوی خوش ہوئی بچے خوش ہوئے ، ایک دن گزرا، دو دن گزرے ، تین دن گزرے حتیٰ کہ گئی دن گزر گئے نہ کوئی اشرفی ملی نہ کوئی جاگیر ملی ، نہ کوئی سونا چاندی ملی ،🍁
کافی انتظار کے بعد گانے والا دوبارہ بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا عرض کی بادشاہ سلامت میں نے آپ کے دربار میں گانا گایا اور آپ نے خوش ہو کر مجھے سونا چاندی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن مجھے ابھی تک سونا چاندی جاگیر وغیرہ کچھ بھی نہیں ملا ، بادشاہ گانے والے کی بات سُن کر مسکرایا اور بولا:۔🍁
“یہ لینے دینے کی بات کہاں سے آ گئی؟ تو نے میرے کانوں کو خوش کیا میں نے تیرے کانوں کو خوش کیا!”
نوٹ اس تحریر میں حکومت وقت کے حالات سے منسوب باتیں ھیں😉
